سعودی عرب کے الباحہ ریجن میں سیکورٹی حکام کا کہنا پے کہ ’گزشتہ اتوار سے لاپتہ سعودی لڑکی مل گئی اور وہ خیریت سے ہے‘۔
اخبار24 بے پولیس ترجمان کے بیان کے حوالے سے بتایا’ لڑکی کی صحت اچھی ہے اور تمام قانونی طریقہ کار مکمل کرلیا گیا‘۔
یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر الباحہ کہ کالج آف ٹیکنالوجی کی طالبہ اشواق سعید الزھرانی کے لاپتہ ہونے کی اطلاع وائرل تھی۔
سبق کے مطابق کئی دن گزر جانے کے باوجود لڑکی کا کوئی پتہ نہیں چل سکا اور ان کا موبائل بدستور بند ہے‘۔
لڑکی کے والد نے بتایا تھا کہ ’انہوں نے اپنی بیٹی کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کرائی ہے‘۔