Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صحت مند غذائیں جن کا خریداری کی فہرست میں شامل ہونا اہم سمجھا جاتا ہے

بیریوں میں اینٹی آکسیڈنٹس خاص طور پر وٹامن سی ہوتے ہیں جو خلیات کو نقصان سے بچاتے ہیں(فوٹو: پیکسا بے)
گروسری کی فہرست میں صحت مند غذا کی شمولیت سے جہاں آپ کی صحت میں بہتری کی توقع ہوتی ہے وہیں اس غذا کے استعمال سے اُپ کی ایسی اجزا تک رسائی ممکن ہو جاتی ہے جو صحت مند زندگی کے لیے انتہائی اہم ہے۔
صحت مند غذائیں ضروری وٹامنز، منرلز، اینٹی آکسیڈنٹس اور فائبر فراہم کرتی ہیں جو جسمانی افعال کو برقرار رکھنے، قوت مدافعت بڑھانے، دل کی بیماری، ذیابیطس اور موٹاپے جیسی دائمی بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔
ان غذائیت سے بھرپور کھانوں کو شعوری طور پر منتخب کرنے اور مستقل طور پر استعمال کرنے سے ہاضمہ بہتر ہو سکتا ہے، دماغی صحت بھی بہتر ہو گی اور اس کے ساتھ ساتھ جسمانی توانائی میں اضافہ محسوس ہوگا۔
آپ کو 10 ایسی صحت مند غذاؤں کا بتاتے ہیں جو آپ کو اپنی خریداری کی فہرست میں شامل کرنی چاہییں۔

1۔ پتوں والی سبزیاں

پتوں والی سبزیاں غذائیت سے بھرپور ہوتی ہیں۔ ان میں وٹامن اے، سی، کے اور فولیٹ کے ساتھ ساتھ آئرن اور کیلشیم جیسے منرلز بھی پائے جاتے ہیں۔ ان میں کیلوریز کم ہوتی ہیں جبکہ فائبر کی شرح زیادہ ہوتی ہے جو ہاضمے میں مدد فراہم کرتا ہے اور وزن کو بھی برقرار رکھتا ہے۔

2۔ بیریز

بیریز میں اینٹی آکسیڈنٹس خاص طور پر وٹامن سی اور اینتھوسیانز ہوتے ہیں جو خلیات کو نقصان سے بچاتے ہیں اور دائمی بیماریوں کے خطرے کو کم کرتے ہیں۔ بیریز میں فائبر کی زیادہ مقدار ہوتی ہے جو ہاضمے کو بہتر بناتی ہے اور خون میں شوگر کی سطح کو منظم رکھتی ہے۔

یونانی دہی میں زندہ بیکٹیریا کی ایسی قسم پائی جاتی ہے جو آنتوں کی صحت کے لیے فائدہ مند ہے (فائل فوٹو: پکسا بے)

3۔ گری دار میوے

گری دار میوے صحت مند فیٹس کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہیں۔ خاص طور پر مونو سیچوریٹڈ اور پولی ان سیچوریٹڈ فیٹس جو خراب کولیسٹرول کی سطح کو کم کر کے دل کی صحت کو بہتر بناتے ہیں۔ گری دار میوں میں پروٹین، فائبر، وٹامن اور منرلز بھی پائے جاتے ہیں۔

4۔ ہول گرینز (انواع و اقسام کے دانے)

ہول گرینز غذائی اجزا سے بھرپور ہوتے ہیں۔ ہول گرینز میں موجود فائبر ہاضمے کو بہتر بناتا ہے اور بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ ہول گرینز زیادہ دیر تک آپ کا پیٹ بھرے رکھتے ہیں اور وزن کو قابو کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

چربی والی مچھلی میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز زیادہ ہوتے ہیں جو سوزش کو کم کرتے ہیں (فائل فوٹو: پکسا بے)

5۔ چکنائی والی مچھلی

چکنائی والی مچھلی میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز زیادہ ہوتے ہیں جو سوزش کو کم کرتے ہیں، دل کی بیماریوں کا خطرہ کم کرتے ہیں اور دماغی صحت بہتر بناتے ہیں۔ چکنائی والی مچھلی اعلٰی قسم کا پروٹین، وٹامن ڈی اور سیلینیم بھی فراہم کرتی ہے جس کا استعمال ہڈیوں کی صحت اور مدافعتی نظام کے لیے ضروری ہے۔

6۔ پھلیاں

پھلیاں پودوں پر مبنی پروٹین کا ایک بہترین ذریعہ ہیں جو فائبر، وٹامنز اور پوٹاشیم سے بھرپور ہوتی ہیں۔ ان کا گلیسیمک انڈیکس کم ہوتا ہے جو خون میں شکر کی سطح کو منظم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے جو انہیں ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مثالی بناتا ہے۔

7۔ یونانی دہی

یونانی دہی پروبائیوٹک سے بھرپور غذا ہے۔ اس میں زندہ بیکٹیریا کی ایسی قسم پائی جاتی ہے جو آنتوں کی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں۔ یونانی دہی کا گلیسیمک انڈیکس کم ہوتا ہے جو خون میں شوگر کی سطح کو منظم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

یونانی دہی میں زندہ بیکٹیریا کی ایسی قسم پائی جاتی ہے جو آنتوں کی صحت کے لیے فائدہ مند ہے (فائل فوٹو: پکسا بے)

8۔ ایواکاڈو

ایواکاڈو میں فیٹس کی ایسی قسم پائی جاتی ہے جو خراب کولیسٹرول کی سطح کو کم کرکے اور اچھے کولیسٹرول کو بڑھا کر دل کی صحت کو بہتر بناتے ہیں۔ ان میں فائبر، پوٹاشیم اور وٹامنز کی کثیر تعداد پائی جاتی ہیں۔

9۔ کروسیفیرس سبزیاں

کروسیفیرس سبزیاں گلوکوزینولیٹس کی موجودگی کی وجہ سے کینسر سے لڑنے والی خصوصیات کے لیے جانی جاتی ہیں جو کہ ایسے مرکبات ہیں جو جسم کو زہر آلود کرنے اور کینسر سے بچانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ وہ فائبر، وٹامن سی، کے اور فولیٹ سے بھی بھرپور ہوتے ہیں۔

شکر قندی ایک غذائیت سے بھرپور جڑ والی سبزی ہے جو بیٹا کیروٹین سے بھرپور ہے (فوٹو: پکسا بے)

10۔ شکر قندی

شکر قندی غذائیت سے بھرپور جڑ والی سبزی ہے جو بیٹا کیروٹین سے بھرپور ہوتی ہے جسے جسم وٹامن اے میں تبدیل کرتا ہے۔ شکر قندی میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس سوزش کو کم کرنے اور مدافعتی افعال کو سہارا دینے میں مدد کرتے ہیں جبکہ ان میں موجود فائبر کی زیادہ مقدار ہاضمے کو بہتر بناتے ہیں۔

شیئر: