گرم موسم میں سفر کے دروان سورج کا طویل سامنا بیماری کے خطرات کو بڑھا دیتا ہے (فائل فوٹو: اڈوب سٹاک)
موسم گرما میں زیادہ سفر کرنا صحت کی خرابی کا باعث بن سکتا ہے کیونکہ ایسے موسم میں سفر کے دروان جسم کا تپش اور سورج کا سامنا بیماری کے خطرات کو بڑھا دیتا ہے۔
ایسی صورتحال میں عام طور پر پانی کی کمی، جسم کے درجہ حراررت میں اضافہ، ہیٹ سٹروک، جلن وغیرہ جیسے صحت کے مسائل کا اندیشہ ہو سکتا ہے۔
اس کے علاوہ بہت ذیادہ دیر تک سورج کے سامنے رہنے کی وجہ سے سورج کی یو- وی شعاؤں کا اثر پڑ سکتا ہے جس کی وجہ سے جلد کے کینسر کے علاوہ دوسری بیماریوں کا خدشہ ہو سکتا ہے۔ این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق ان تمام صحت کے مسائل سے چند احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہو کر بچا جا سکتا ہے۔
گرمی کا مقابلہ بہتر انداز میں کن تدابیر پرعمل پیرا ہو کر کیا جاسکتا ہے آئیے جانتے ہیں۔
ہائیڈریٹڈ رہیں
موسم گرما میں انسان کا جسم پسینے کے ذریعے زیادہ سیال مادے کھو دیتا ہے۔ وافر مقدار میں پانی پینے سے انسانی جسم میں سیال مادوں کا توازن برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔
پانی کا ذیادہ استعمال جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرتا ہے جس کی وجہ سے تھکاوٹ، چکر آنا اور سر درد جیسے مسائل سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے۔
ہائیڈریٹ رہنا آپ کے قلبی نظام کو بھی سہارا دیتا ہے اور آپ کے جسم کے درجہ حرارت کو منظم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
سن سکرین کا استعمال
گرمی کے موسم میں طویل دیر تک سورج میں گھومنے کی وجہ سے سورج کی یو-وی شعاعوں کے اثرات کا خدشہ بھی بڑھ جاتا ہے جس کی وجہ سے جلد کےجلنے، قبل از وقت عمر رسیدگی اور جلد کے کینسر جیسے خطرات میں اضافہ ہوتا ہے۔
ایسی صورتحال میں ایک بڑی سن سکرین کا استعمال ان خطرات کو روک کر آپ کی جلد کی حفاظت کرتا ہے اور آپ کی جلد کو صحت مند رکھتا ہے۔
مناسب لباس کا استعمال
ہلکے رنگ کے فٹنگ میں ڈھیلے اور سانس لینے کے قابل کپڑے پہننے کی وجہ سے جسم کو بہتر ہوا میسر آتی ہے اور ایسے لباس گرمی کو جذب کرنے کے بجائے واپس بھیجتے ہیں جس کی وجہ سے جسم کا درجہ حرارت توازن میں رہتا ہے۔
لباس کے متعلق اس طرح کی احتیاط آپ کو جہاں ذیادہ گرمی سے بچاتی ہے وہیں ہیٹ سٹروک سے بھی بچاتی ہے۔
دن میں ٹھنڈ کے اوقات کے وقت سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کریں
صبح سویرے یا شام کے اوقات میں جب درجہ حرارت کم ہوتا ہے اس وقت بیرونی سرگرمیاں سرانجام دینا آپ کو شدید گرمی اور سورج کی تپش سے واسطہ کم کر دیتا ہے۔
یہ عمل زیادہ گرمی کو روک سکتا ہے اور پانی کی کمی اور ’سن برن‘ کے امکانات کو بھی کم کر سکتا ہے۔
ہلکی اور متوازن غذا کا استعمال
بھاری کھانا آپ کو گرم موسم میں سست محسوس کرا سکتا ہے اور آپ کے جسم کے لیے اسے ہضم کرنا بھی مشکل ہوتا ہے۔
بہت سارے پھلوں اور سبزیوں کے ساتھ ہلکے اور متوازن کھانے کا انتخاب ضروری غذائی اجزاء فراہم کرتا ہے اور آپ کے ہاضمے کے نظام کو زیادہ بوجھ کے بغیر انرجی کی سطح کو برقرار رکھنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔
تواتر سے آرام کا بندو بست
خاص طور پر جب انسان لمبے سفر پر ہو تو آرام کا اہتمام جہاں انسان کو سکون فراہم کرتا ہے وہیں آپ کو چست اور ہائیڈرٹ رہنے میں بھی مدد کرتا ہے۔
یہ مشق تھکاوٹ کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے، خون کے جمنے کے خطرے کو کم کرتی ہے اور خون کی گردش کو صحت مند رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے جبکہ اس بات کو بھی یقینی بناتی ہے کہ آپ چوکس اور پرسکون رہیں۔
آنکھوں کی حفاظت
یو-وی پروٹیکشن والی عینک کا استعمال آنکھوں کو خطرناک الٹرا وائلٹ شعاؤں سے محفوظ رکھتی ہے جس کی وجہ سے آنکھیں کسی مہلک بیماری سے محفوظ رہتی ہیں۔
عینک کے استعمال کی وجہ سے سر درد اور تناؤ سے بھی بچا جا سکتا ہے۔
کیڑے مار ادوایات کا استعمال
موسم گرما میں سفر کے دوران اکثر کھلی فضا میں جانا شامل ہوتا ہے جہاں مچھر جیسے کیڑے زیادہ متحرک ہوتے ہیں۔
ایسی صورتحال میں کیڑے مار ادوایات کا استعمال آپ کو مچھر اور دوسرے کیڑوں مکوڑوں سے بچاتا ہے جس کی جہ سے ملیریا، ڈینگی اور زیکا وائرس جیسی بیماریوں کے خطرات بھی کم ہوجاتے ہیں۔
کیڑے مار ادوایات کا استعمال اس بات کو بھی یقینی بناتا ہے کہ آپ صحت مند اور پرسکون رہیں۔
خود کو ٹھنڈا رکھیں
پنکھے ایئر کنڈیشنر کے استعمال سے اور دھوپ سے بچنے کے لیے سایہ تلاش کرنے سے آپ کے جسم کو اپنا درجہ حرارت معمول پر برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔
ٹھنڈا رہنا گرمی سے متعلق بیماریوں جیسے کہ ہیٹ سٹروک سے بچاتا ہے جو آپ کے جسم کے زیادہ گرم ہونے پر لاحق ہو سکتی ہے۔
جسم کے ذیادہ گرم ہونے کی علامات سے آگاہی
گرمی کی وجہ سے جسم کا درجہ حرارت بڑھ جانے کی علامات سے آگاہی بہت اہم ہے۔
زیادہ پسینہ آنا، کمزوری، چکر آنا، متلی اور سر درد وغیرہ سے ٹھنڈی جگہ پر منتقل ہو کر، پانی کے استعمال اور آرام کرنے سے فوری نپٹا جاسکتا ہے۔
ایسی علامات کے متعلق آگاہی اس حالت(جسم کا درجہ حرارت ذیادہ ہونا) کو بڑھ کر ہیٹ سٹروک میں تبدیل ہونے سے رسکتی ہے۔