Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی علاقے نجران میں شادی کے موقع پر’مہندی نائٹ‘ ایک قدیم رواج

خواتین خوشی کے اس موقع کو انجوائے کرتی ہیں (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کا جازان ریجن خطے میں مقبول ورثہ متنوع رسوم اور رواج کی عکاسی کرتا ہے جو قدیم نسلوں تک پھیلا ہوا ہے۔ یہ رسم و رواج آج بھی شادیوں میں خوشی اور مسرت کے ساتھ آباؤ اجداد کے ثقافتی ورثے کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے  مطابق جازان میں شادی کے موقع پر رسوم اور رواج میں سب سے زیادہ مشہور’مہندی نائٹ‘ ہے جس میں دلہن کی خواتین رشتہ داراور پڑوسی خواتین شادی کی تقریب سے چند دن پہلے ان کے گھر میں جمع ہوتی ہیں تاکہ مختلف ڈیزائن کے ساتھ مہندی لگا سکیں۔

 مہندی لگانے والی ماہر خاتون کو ’المحنیۃ‘ یا ’النقاشۃ‘ کہا جاتا ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)

مہندی لگانے کا فن خواتین کی ایک مشہور دستکاری اورایک مخصوص مہارت ہے جو جمالیاتی ذوق اور اہمیت کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ خوشی اور مسرت کے معنی پیش کرتی ہے اور اسے خواتین اپنی شادی کی تقریبات کے حصے کے طور پر ہمیشہ یاد رکھتی ہیں۔
 جازان میں دلہن اورشادی میں شریک خواتین کو مہندی لگانے والی ماہر خاتون کو ’المحنیۃ‘ یا ’النقاشۃ‘ کہا جاتا ہے۔ یہ اپنے کام  کی ماہر ہوتی ہے۔ 

اس موقع پر روایتی گیت بھی گائے جاتے ہیں۔ (فوٹو ایس پی اے)

 دلہن کے ہاتھوں پر لگنے والی مہندی کی ڈارائنگ مختلف جمالیاتی ذوق کو ظاہر کرتی ہے اور اسے بازوں اور پاؤں پر بھی لگایا جاسکتا ہے۔ مہندی کی رات دلہن کی بہنیں اوررشتہ دارخواتین بھی مہندی کی ڈرائنگ کر کے خوشی کے اس موقع کو انجوائے کرتی ہیں۔ اس موقع پر روایتی گیت بھی گائے جاتے ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: