سعودی عرب میں مہندی کے ذریعے بچیوں کو روزہ رکھنے کی ترغیب
سعودی عرب میں مہندی کے ذریعے بچیوں کو روزہ رکھنے کی ترغیب
بدھ 13 مارچ 2024 1:17
ہاتھوں پر لگی مہندی سے بچیوں کو یاد رہتا ہے کہ ان کا روزہ ہے (فوٹو: ایس پی اے)
خواتین عام طور پر مہندی شادیوں اور خوشی کے موقع پر لگاتی ہیں مگر سعودی عرب کے شمالی ریجن میں خواتین مہندی کے ذریعے چھوٹی بچیوں کو روزے رکھنے کی ترغیب دے رہی ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق شمالی ریجن میں رمضان کا استقبال بچیوں کے ہاتھوں پر مہندی لگاکر کیا جاتا ہے تاکہ انہیں ماہ مقدس کی اہمیت کا احساس ہوسکے۔
جبکہ ہاتھوں پر لگی مہندی کی وجہ سے بچیوں کو یاد رہتا ہے کہ ان کا روزہ ہے اور وہ اپنے ہاتھ کھانے پینے کی اشیا کی طرف نہیں بڑھا سکتی۔
خوبصورت ماضی کی عکاس مہندی لگانے کی روایت رمضان اور دیگر خوشی کے مواقع پر اظہار مسرت کا ایک طریقہ اور بچیوں کے لیے ایک انعام کی حیثیت رکھتی ہے جو اپنی ہتھیلیوں پر مہندی سے مختلف نقش بنواتی ہیں۔