Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ ریجن اور دیگر علاقوں میں منگل تک بارش کا امکان، الرٹ جاری

مدینہ منورہ میں گزشتہ روز 40 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ( فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے مکہ مکرمہ ریجن میں منگل تک بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
قومی مرکز نے مدینہ منورہ میں بارش کے حوالے سے الرٹ جاری کیا ہے۔
سبق کے مطابق مرکز کے سرکاری ترجمان حسین القحطانی  نے کہا ’مدینہ منورہ میں گزشتہ روز 40 ملی میٹر بارش اور ہوا کی رفتار 72 کلو میٹر فی گھنٹے ریکارڈ کی گئی‘۔
 مدینہ کے مشرقی علاقوں اور مسجد نبوی کے علاقے میں 15 سے 40 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جو اب تک ریکارڈ کی جانے والی بارش کی بلند ترین شرح ہے۔
محکہ شہری دفاع نے مکرمہ مکرمہ، جدہ ، رابغ اور خلیص میں بارش کے حوالے سے الرٹ جاری کیا ہے۔ بارش کا سلسلہ منگل تک جاری رہے گا۔
محکمہ شہری دفاع نے  لوگوں پر زور دیا کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ وادیوں اور نشیبی علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔

شیئر: