Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موسلادھار بارش کے باعث صامطہ کے سکول بند

’صامطہ میں آج پیر کو تدریسی عمل آن لائن ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
جازان ریجن کے محکمہ تعلیم نے موسلادھار بارش کے باعث صامطہ کمشنری کے تمام سکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ ’آج پیر کو تدریسی عمل آن لائن ہوگا‘۔
’محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آج بھی موسلادھار بارش کی توقع ہے جس کے پیش نظر اور طلبہ کی سلامتی کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’تمام سکولوں کا تدریسی و انتظامی عملہ آن لائن ڈیوٹی دے گا‘۔

شیئر: