Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیر 26 اگست کو روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں پیر کو کمی ریکارڈ کی گئی۔
 
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 9 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 278 روپے 41 پیسے ہو گئی ہے۔

 

 
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 20 پیسے، اماراتی درہم 75 روپے 80 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 738 روپے 38 پیسے رہی۔
اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 723 روپے 13 پیسے، کویتی دینار کی 911 روپے 79 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 35 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
 
جبکہ دوسری جانب فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں پیر کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 278 روپے 6 پیسے اور قیمت فروخت 280 روپے 1 پیسہ ریکارڈ کی گئی ہیں۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 73 روپے 73 پیسے اور قیمت فروخت 74 روپے 43 پیسے جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 75 روپے 78 پیسے اور قیمت فروخت 76 روپے 23 پیسے رہی۔

شیئر: