النصر فٹبال کلب کے کپتان اور سٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرتے ہی متعدد ریکارڈز بنا چکے ہیں۔
پرتگالی لیجنڈ فٹ بالر نے 21 اگست کو اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیو اپلوڈنگ کا آغاز کرتے ہوئے چینل کو باقاعدہ لانچ کیا تھا، جبکہ انہوں نے 8 جولائی کو یوٹیوب جوائن کیا تھا۔
39 سالہ فٹبالر کے یوٹیوب چینل ’UR Cristiano‘ پر نظر دوڑائی جائے تو وہ معلوم ہوتا ہے کہ وہ تین دن میں 12 ویڈیوز اپ لوڈ کر چکے ہیں جن پر مجموعی طور پر کروڑوں ویوز آئے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
یورو کپ 2024: رونالڈو کے ساتھ سیلفی کے لیے تماشائی گراؤنڈ میںNode ID: 868086
-
’90 منٹ میں 10لاکھ سبسکرائبرز‘ کرسٹیانو رونالڈو کا ورلڈ ریکارڈNode ID: 877724
جہاں رونالڈو نے تین دن میں 3 کروڑ 20 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز حاصل کر کے ’سوشل میڈیا انگیجمنٹ‘ کی نئی حدیں مقرر کردی ہیں وہیں ان کے مداح قیاس آرائی کر رہے ہیں ہے کہ ان کو چینل پر حاصل ہونے والے ویوز پر کتنی رقم موصول ہو رہی ہوگی؟
ڈیجیٹل میڈیا کے ماہرین کے مطابق ویسے تو یوٹیوب ویڈیو کا بہترین دورانیہ 10 منٹ کا تصور کیا جاتا ہے مگر رونالڈو کے چینل پر زیادہ تر ویڈیوز 3 منٹ سے بھی کم دورانیے کی ہیں جن میں 3 ویڈٰیوز پر انہوں نے دو کروڑ سے بھی زائد ویوز حاصل کیے ہیں۔
تھنکی فِیک کی ایک تحقیق کے مطابق یوٹیوب چینلز ایک ہزار ویوز پر عام طور پر چھ امریکی ڈالر تک کما سکتے ہیں جبکہ 10 لاکھ ویوز پر ملنے والی رقم 12 سو سے چھ ہزار امریکی ڈالرز تک ہو سکتی ہے۔
رونالڈو کے چینل کی تفصیلات سے ان کے ویوز کا اندازہ کیا جائے تو ان کے ویوز کی تعداد 12 کروڑ 10 لاکھ سے بھی زیادہ بنتی ہے۔ اگر حساب کیا جائے تو یوٹیوب کے ویوز اور ممکنہ سپانسرشپس سے رونالڈو نے اب تک کئی سو ملین ڈالر کما لیے ہیں۔
یوٹیوبرز کی کمائی اور ویوز کا اندازہ لگانے کے لیے بہت سی تھرڈ پارٹی ویب سائٹس اور پیڈ سروسز بھی انٹرنیٹ پر موجود ہیں لیکن یہ سب اعداد و شمار اندازے کے تحت جاری کیے جاتے ہیں۔