سعودی عرب میں انڈین شہری کی فری اوپن ہارٹ سرجری، جان بچ گئی
علی کامنران1994 سے ایک ہی کفیل کے ساتھ کام کررہے ہیں ( فوٹو: سکرین گریب)
سعودی عرب میں مقیم انڈین شہری علی کامران کی حائل کے ہارٹ سینٹر میں مفت اوپن ہارٹ سرجری سے جان بچ گئی۔
العربیہ کے مطابق علی کامران کا کہنا ہے’ انہیں سینے میں درد کی شکایت ہوئی۔ کفیل کو بتایا تو ہارٹ سینٹر بھیج دیا وہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد بتایا اوپن ہارٹ سرجری ضروری ہے‘۔
علی کامران کا کہنا ہے ’وہ 1994 سے ایک ہی کفیل کے ساتھ کام کررہے ہیں۔ مجھے اس جیسا کہاں ملے گا۔ میں بہت خوش ہوں اور سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتا ہوں‘۔
حائل میں کارڈیک سرجری ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کنسلٹنٹ سلیمان حدادین نے بتایا ’کامران کو گزشتہ بدھ کو دل کا دورہ پڑ تھا۔ اسے سینٹر لایا گیا اور ضروری ٹیسٹ کیے گئے جس سے پتہ چلا کہ فوری طور پر اوپن ہارٹ سرجری کی ضرورت ہے‘۔
انہوں نے بتایا’ ہارٹ سینٹر میں اوپن ہارٹ سرجری فری ہے حالانکہ اس کی لاگت 120 سے 150 ہزار ریال کے درمیان ہے‘۔
’ مریضوں کے درمیان ان کی قومیت کی بنیاد پر کوئی فرق نہیں ہے۔ ہم تمام قومیتوں کے لوگوں کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔ آپریشن کے بعد علی کامران ہسپتال میں زیرعلاج ہے‘۔