مصر کے مغربی صحرا میں تیل کے نئے ذخائر دریافت
7 ہزار 165 بیرل یومیہ تیل اور 23 ملین کیوبک فٹ گیس پیدا ہوگی۔(فائل فوٹو)
مصر کی خالدہ پٹرولیم کمپنی نے مغربی صحرا کے کلبشا ڈیولپمنٹ ایریا میں تیل کی ایک نئی دریافت کا اعلان کیا ہے۔
مصری وزارت کے ایک بیان میں کہا گیا کہ’ زمین سے 270 گہرائی میں اس دریافت سے 7 ہزار 165 بیرل یومیہ تیل اور 23 ملین کیوبک فٹ گیس پیدا ہوگی‘۔
یاد رہے مصر نے جولائی میں اعلان کیا تھا کہ وہ ملک بھر میں تیل اور گیس کی تلاش کے لیے 110 کنویں کھودنے کی نگرانی کرے گا۔
رواں مالی سال اس کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری شامل ہے۔
دوسری طرف مصر قابل تجدید توانائی کی صلاحیت میں بھی اضافے کا ارادہ رکھتا ہے۔
علاوہ ازیں مصر کے وزیر پٹرولیم اور معدنی وسائل کریم بدوی نے اس شعبے میں اہم شراکت داروں کے ساتھ ایک اجلاس کے دوران تیل اور گیس کی پیداوار میں اضافے کے لیے نئی مراعات کا اعلان کیا ہے۔