مریم نواز کی جعلی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرنے والے دو ملزمان گرفتار
ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر مریم نواز کی جعلی تصاویر شیئر کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے (فائل فوٹو: فری پِک)
سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جعلی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کا کہنا ہے کہ ملزمان نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر وزیراعلٰی پنجاب کی جعلی تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کیں۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کا کہنا ہے کہ ملزمان نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر وزیراعلٰی پنجاب کی جعلی تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کیں۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان احمد حسن اور مرتضیٰ خان کو مریم نواز کی جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
مقدمہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں مزنگ لاہور کے ایک شہری کی درخواست پر درج کیا گیا۔
ایف آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان جعلی ویڈیوز اور تصاویرکے ذریعے لوگوں میں اشتعال انگیزی پھیلا رہے تھے۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے فون سے ایسی نامناسب میمز ملی ہیں جس میں وزیراعلٰی کی جعلی تصاویر بنائی گئی تھیں۔