Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بصارت سے محروم سعودی نوجوان جو گاڑی بھی چلاتے ہیں

یونیورسٹی کی تعلیم مکمل کی،عربی میں گریجویشن کیا۔ (فوٹو سعودی ٹی وی چینل)
سعودی نوجوان منصور الدھام نے بصارت سے محرومی کو اپنی مجبوری نہیں بننے دیا اور زندگی میں کامیابیاں حاصل کیں۔ 
سعودی ٹی وی چینل کے معروف پروگرام صباح السعودیہ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے منصور الدھام نے کہا کہ ان کی عمر 29 سال ہے اور وہ اپنے تمام کام خود انجام دے رہے ہیں۔

قرآن پاک حفظ کیا اور معاشرے کےلیے ایک مثال بنے (فوٹو سعودی ٹی وی چینل)

منصور الدھام جو القریات کے رہائشی ہیں نے قرآن پاک حفظ کیا اور معاشرے کےلیے ایک مثال بنے۔
انہوں  نے بتایا کہ وہ گاڑی، موبائل اور سوشل میڈیا کا استعمال عام لوگوں کی طرح کرتے ہیں اور کوئی پریشانی نہیں ہوتی۔
منصور الدھام کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی بینائی کھوئی لیکن اللہ نے انہیں بصیرت دی تاکہ وہ اپنی زندگی عام لوگوں کی طرح گزار سکیں۔

 ان کا کہنا ہے وہ سوشل میڈیا کا بھی استعمال کرتے ہیں(فوٹو سعودی ٹی وی چینل)

انہوں نے مزید کہا ’یونیورسٹی کی تعلیم مکمل کی اور عربی میں گریجویشن کیا۔ میری شادی ہوئی اور اب میں 2 بیٹیوں کا باپ ہوں۔‘
’اپنا دن عام لوگوں کی طرح نارمل گزارتا ہوں اور اہل خانہ کے ساتھ واک پر بھی جاتا ہوں۔ اپنے دوستوں کے ساتھ  وقت گزارتا ہوں جو نابینا اور معذور ہیں۔‘
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: