Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الباحہ شہد میلے میں نابینا لڑکی کی بانسری پر مسحور کن دھنیں

متعدد تربیتی کورس بھی کئے۔ (فوٹو ایس پی اے)
الباحہ میں 16 ویں بین الاقوامی شہد میلے  کا آغاز رواں ہفتے کیا گیا۔  سعودی وزارت ماحولیات، پانی و زراعت کی جانب سے میلے کا انعقاد کیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق الباحہ کے شہد میلے میں آنے والوں کی سب سے زیادہ توجہ 15 سالہ نابینا سعودی لڑکی رتاج محمد العدوانی نے حاصل کی ہوئی ہے۔

 رتاج کا کہنا ہے کہ بانسری بجانے کا شوق بچپن سے تھا (فوٹو: ایس پی اے)

15 سالہ رتاج بانسری کے ذریعے مسحور کن دھنیں چھیڑ کر شائقین کو اپنی جانب متوجہ کررہی ہے۔ وہ متعدد سٹالز پر بھی جا کر بانسری پر مختلف دھنیں چھیڑتی ہے۔
فیسٹیول میں آنے والے  لوگ اس موقع پر رتاج کی بانسری بجاتے ہوئے تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کررہے ہیں۔
رتاج نے بتایا کہ اسے بچپن سے بانسری بجانے کا شوق تھا اور والدین نے اس سلسلے میں اس کی حوصلہ افزائی کی۔

میلے میں آنے والے رتاج کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کررہے ہیں۔ (فوٹو ایس پی اے)

رتاج نے بانسری سیکھنے کے حوالے سے بتایا کہ اس فیلڈ میں ماہر اساتذہ سے سب کچھ سیکھا نیز موسیقی کے نوٹس پڑھنے اور اس سلسلے میں بنیادی تعلیم کے لیے متعدد تربیتی کورس بھی کئے۔
الباحہ کے ’ہنی میلے‘ میں آنے والے لوگ رتاج کے بانسری بجانے  کے فن پر اسے داد دیے بغیر نہیں رہ سکے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: