Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرتھ: شراب کے نشے میں دُھت مسافر کا جہاز کے عملے پر حملہ، پولیس نے گرفتار کرلیا

آسٹریلوی فیڈرل پولیس کا کہنا تھا کہ تشدد یا بدسلوکی قطعی طور پر قبول نہیں ہے خاص طور پر ہوائی اڈوں پر عملے کے ساتھ۔ (فائل فوٹو: نیوز وائر)
آسٹریلیا کے پرتھ ہوائی اڈے پر شراب کے نشے میں دھت ایک شخص کو جھگڑے کے دوران مبینہ طور پر ایک ایئرلائن کے عملے پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
آسٹریلیوی میڈیا کے مطابق ایئرلائن کے عملے کی جانب سے مسافر کے برتاؤ کے بارے میں فیڈرل پولیس کو بتایا گیا تو 45 سالہ شخص کو جمعے کی رات کو پرتھ کے اندرون ملک پروازوں والے ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔
ایک بیان میں آسٹریلوی فیڈرل پولیس نے کہا کہ یہ شخص مبینہ طور پر اس وقت مشتعل ہو گیا جب اسے نشے میں ہونے کی وجہ سے برسبین جانے والی پرواز سے اس کا نام ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔
یہ شخص مبینہ طور پر ایئرلائن کے عملے کے ایک رکن کی طرف لپکا اور اس کی ران کی جڑ کو نشانہ بنایا۔
اس شخص کو اس کے رویے کے بارے میں خبردار کیا گیا تھا، لیکن مبینہ طور پر اس نے برا برتاؤ جاری رکھا۔
اس کے بعد سے اس پر عوامی جگہ پر حملے اور برے برتاؤ کے الزامات عائد کیے گئے اور سنیچر کو پرتھ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
ان میں سے ہر ایک جرم کی زیادہ سے زیادہ سزا 18 ماہ قید اور 18 ہزار آسٹریلیوی ڈالر جرمانہ ہے۔
آسٹریلوی فیڈرل پولیس کے سپرٹنڈنٹ پیٹر برینڈل کا کہنا تھا کہ تشدد یا بدسلوکی قطعی طور پر قبول نہیں ہے خاص طور پر ہوائی اڈوں پر عملے کے ساتھ۔

شیئر: