ریاض میں جان بوجھ کر کرنسی تلف کرنے پر دو غیر ملکی گرفتار
قانونی اقدامات کے بعد پبلک پراسیکوشن کے حوالے کردیا گیا (فوٹو: ایکس اکاونٹ امن عامہ)
سعودی عرب کے ریاض ریجن میں پولیس کے کریمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ نے دو غیرملکیوں کو جان بوجھ کر کرنسی کو تلف کرنے اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
اخبار 24 نے محکمہ امن عامہ کے بیان کے حوالے سے بتایا ایک نے دانستہ کرنسی کو تلف کیا اور دوسرے نے اس کی تشہیر کی۔
بیان میں کہا گیا کہ ملزمان کو قانونی اقدامات کے بعد پبلک پراسیکوشن کے حوالے کردیا گیا۔
یاد رہے کہ سعودی قانون کے تحت جو بھی شخص مملکت میں قانونی طور پر رائج کسی کرنسی کو تلف کرے گا وہ قید اور جرمانے کی سزا کا مستحق ہوگا۔
وہ شخص بھی قصور وار ہوگا جو اس جرم میں معاونت کرے گا یا کسی طرح کا کوئی تعاون دے گا یا ایسا کرنے پر اکسائے گا۔