Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دفتر میں اپنے ساتھی کی حاضری لگانا جعلسازی، قید اور 30 ہزار ریال جرمانے کی سزا

ادارے کے ملازمین کےلیے حاضری قانون کو جاننا انتہائی ضروری ہے( فوٹو: سبق)
سعودی ماہر قانون افنان الحنطی کا کہنا ہے کہ ’اپنے ساتھی کی جگہ حاضری لگانا قانون کی شق نمبر 16 میں جعل سازی کے زمرے میں آتا ہے جس پر قید اور جرمانے کی سزا مقرر ہے۔ ‘
عاجل نیوز کے مطابق قانون دان اور وکیل ’افنان الحنطی نے  الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’کسی بھی ادارے میں کام کرنے والوں کے لیے حاضری قانون کو جاننا انتہائی ضروری ہے۔‘ 
’قانون کے مطابق کوئی بھی ملازم اگر اپنے ساتھی کی غیرحاضری کی صورت میں اس کی حاضری لگاتا ہے تو وہ قانون کی رو سے جعل سازی کا مرتکب ہوتا ہے جس پر تین ماہ قید اور 30 ہزار ریال جرمانے کی سزا مقرر ہے۔‘ 

شیئر: