Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں جعلی کرنسی پھیلانے کا سکینڈل، گروہ کی گرفتاری کا حکم

جعلی کرنسی سکینڈل میں ملوث گروہ سوشل میڈیا سے فائدہ اٹھا رہا تھا (فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات میں پبلک پراسیکیوشن نے جعلی کرنسی کے سکینڈل میں ملوث گروہ کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق امارات میں ایک گروہ سوشل میڈیا کے ذریعے جعلی کرنسی کو اصلی کرنسی نوٹ ظاہر کرکے پھیلا رہے تھے۔ کرنسی تبدیل کرانے کےلیے 50 فیصد تک رعایت بھی دی جا رہی تھی۔ 
تحقیقات سے پتہ چلا  کہ پچاس فیصد رعایت پر جعلی کرنسی کی فروخت میں ملوث گروہ سوشل میڈیا سے فائدہ اٹھا رہا تھا۔ 
سادہ لوح افراد ان کے جھانسے میں آرہے تھے۔ ایجنٹ بھی اس میں اپنا کردار ادا کررہے تھے۔ 
پبلک پراسیکیوشن نے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے کہا کہ’ وہ کرنسی تبدیل کرانے کے لیے پرمٹ ہولڈز کی خدمات حاصل  کریں۔ سوشل میڈیا کے ذریعے جعلی کرنسی کا کاروبار کرنے والوں کے دھوکے میں نہ آئیں‘۔
’یہ لوگ راتوں رات مالدار بننے کے لالچ میں سادہ لوح افراد کو سبز باغ دکھا  کر گمراہ کررہے ہیں‘۔ 

شیئر: