Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیر 2 ستمبر کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 11 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 278 روپے 64 پیسے ہو گئی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر74 روپے 25 پیسے، اماراتی درہم 75 روپے 85 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 739 روپے 24 پیسے رہی۔
اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 724 روپے 69 پیسے، کویتی دینار کی 912 روپے 17 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 44 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب  اوپن مارکیٹ میں پیر کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 278 روپے97  اور قیمت فروخت 279 روپے، 75 پیسے ریکارڈ کی گئی ہیں۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 74 روپے 10 پیسے اور قیمت فروخت 74 روپے 36 پیسے اور اماراتی درہم کی قیمت خرید 75 روپے 85 پیسے جبکہ قیمت فروخت 76 روپے 16 پیسے رہی۔

شیئر: