Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نیشنل ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی

’سعودی نیشنل ٹیم جدہ میں انڈونیشیا کے خلاف میچ میں نئی کٹ میں ملبوس ہوگا‘ ( فوٹو: ایکس)
سعودی نیشنل ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی  کی گئی ہے جو مستقبل کی سٹی نیوم اور عرب ٹائیگر  کی عکاسی کرتی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق نئی کٹ کی رونمائی ایکس پر سعودی نیشنل ٹیم کے آفیشل اکاؤنٹ میں کی گئی ہے۔
مستقبل اور امنگوں کی عکاسی کرنے والے شہر نیوم اور قوت و طاقت کی عکاسی کرنے والے عرب ٹائیگر سے ماخوذ نئی کٹ سعودی ٹیم کی سیزن 2024 اور2025 کی آفیشل کٹ ہوگی‘۔
سعودی نیشنل ٹیم جدہ میں انڈونیشیا کے خلاف میچ میں نئی کٹ میں ملبوس ہوگا۔

شیئر: