Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ امیر ماجد انڈر پاس ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا

’پانی مکمل طور پر صاف کرنے کے بعد انڈر پاس دوبارہ کھول دیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ گورنریٹ نے کہا ہے کہ پانی مکمل طور پر صاف کرنے کے بعد امیر ماجد انڈر پاس ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے مذکورہ انڈر پاس ڈوب جانے کے بعد بند کردیا تھا۔
قبل ازیں سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا تھا کہ جدہ کے العزیزیہ محلے میں شاہراہ فلسطین کی کراسنگ پرواقع امیر ماجد انڈر پاس وقتی طور پر بند ہے۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’انڈر پاس میں پانی جمع ہوگیا ہے اور ٹریفک کی سلامتی کے لیے اسے دو نوں طرف سے بند کردیا گیا ہے‘۔
دریں اثنا جدہ میونسپلٹی انڈر پاس اور دیگر تمام مرکزی شاہراہوں سے پانی صاف کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب جدہ، مکہ اور گرد ونواح میں طوفانی بارش ہوئی جس سے تمام سڑکیں زیر آب آگئیں۔
موسلادھار بارش کے باعث تمام امدادی اداروں نے ہنگامی حالت کا اعلان کردیا ۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق جدہ اور مکہ مکرمہ کے علاوہ پورے مغربی ریجن میں بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔
 

شیئر: