بحیرہ احمر میں سعودی بحری جہاز کو نشانہ نہیں بنایا گیا : کمپنی
’بحری جہاز صحیح سلامت ہے، اسے نہ نشانہ بنایا گیا نہ اسے کسی قسم کا نقصان ہوا ہے‘ ( فوٹو: العربیہ)
سعودی نیشنل کمپنی برائے بحری ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ اس کے تیل بردار بحری جہاز ’امجاد‘ کو بحیرہ احمر میں نشانہ نہیں بنایا گیا۔
العربیہ کے مطابق کمپنی نے کہا ہے کہ ’کل پیر کو ’امجاد‘ بحیرہ احمر میں محو سفر تھا جب اس کے قریب کسی اور جہاز کو نشانہ بنایا گیا‘۔
کمپنی نے یقین دلایا ہے کہ ’بحری جہاز ’امجاد‘ صحیح سلامت ہے، اسے نہ نشانہ بنایا گیا نہ اسے کسی قسم کا نقصان ہوا ہے اور اس وقت وہ اپنی منزل کی رواں دواں ہے‘۔
’بحری جہاز ’امجاد‘ کے سفر میں کوئی تعطل نہیں ہوا جبکہ کمپنی اس سے مسلسل رابطے میں ہے‘۔
واضح رہے کہ کل پیر کو برطانیہ میں بحری ٹرانسپورٹ کے ادارے نے کہا تھا کہ بحیرہ احمر میں اس کے بحری جہاز کو نشانہ بنایا گیا‘۔
’برطانیہ کے بحری جہاز کو یمنی شہر الحدیدہ سے مغرب میں 28 بحری میل پر نشانہ بنایا گیا ہے‘۔