درعیہ میں رائل اوپیرا ہاؤس منصوبے کا ڈیزائن تیار
’رائل اوپیرا ہاؤس میں مجموعی طور پر 3500 افراد کے لیے گنجائش ہوگی‘ ( فوٹو: سبق)
درعیہ میں رائل اوپیرا ہاؤس منصوبے کا ڈیزائن تیار ہوگیا ہے جو 46 ہزار مربع میٹر رقبے پر تعمیر ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق رائل اوپیرا ہاؤس میں مجموعی طور پر 3500 افراد کے لیے گنجائش ہوگی۔
عالمی کمپنی کی قیادت میں برطانیہ، امریکہ اور جرمنی کے علاوہ سعودی تعمیراتی کمپنیوں کی شراکت منصوبے پر کام ہورہا ہے۔
اوپیر ہاؤس میں 4 تھیٹر ہوں گے، پہلا اوپیرا تھیٹر ہوگا جس میں دو ہزار افراد کی گنجائش ہوگی، دوسرا ثقافتی تھیٹر ہے جس میں 450 افراد کی گنجائش ہوگی، تیسرا اوپن ایئرتھیٹر ہوگا جس میں 450 افراد کی گنجائش ہوگی جبکہ چوتھا مختلف سرگرمیوں کے لیے ہوگا۔
رائل اوپیرا ہاؤس کے احاطے میں مختلف اشیا کی دکانیں اور سروسز ہوں گے جبکہ یہ 2028 تک مکمل ہوگا۔