بارش کے بعد جدہ میں وسیع پیمانے پر سپرے مہم
’مہم میں 512 افراد کار اور 430 گاڑیاں اور سپرے آلات استعمال ہوں گے‘ ( فوٹو: سبق)
جدہ میونسپلٹی نے شہر میں بارش کے بعد مچھروں اور حشرات کے انسداد کے لیے وسیع پیمانے پر سپرے مہم شروع کردی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق بلدیہ کے تحت 11 ذیلی ادارے شہر کے تمام محلوں میں کام کر رہے ہیں۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’منصوبے کے مطابق روزانہ سپرے کی جائے گی جس میں 512 افراد کار اور430 گاڑیاں اور سپرے آلات استعمال ہوں گے‘۔
’شہر کو شمالی، وسطی اور جنوبی زون میں تقسیم کردیا گیا ہے اور ہر زون میں سپرے کے لیے الگ ٹیم مقرر کردی ہے‘۔
’گھروں کے اندر، کھلے مقامات اور پانی جمع ہونے کی جگہوں میں سپرے کے لیے بھی ٹیم مقرر ہے‘۔