سعودی عرب کا عسیر ریجن مقامی وزیٹرز کی تعداد کے حوالے سے مملکت کے دیگر علاقوں میں سرفہرست ہے جس میں عجائب گھروں اور آرٹ گیلریوں کے وزٹ شامل ہیں۔
سعودی وزارت ثقافت کی آفیشل ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پر 2023 کی کلچرل سٹیٹس رپورٹ کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال عسیر کی تعداد 5 لاکھ 41 ہزار 544 رہی ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق خطے میں نجی عجائب گھروں کی بڑی تعداد ہے اس کے علاوہ عسیر میں مختلف فنون، روایتی صنعتوں اور شہد کی پیداوار میں مہارت رکھنے والے مراکز بھی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ثقافتی سیاحت کی ترقی 2023 میں بھی جاری رہی۔ ثقافتی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کی مجموعی تعداد 2022 کے مقابلے میں 2023 میں بڑھی ہے۔ 2022 میں 22.9 ملین سیاحوں کے مقابلے میں 2023 میں سیاحوں کی تعداد 35.2 ملین تک پہنچ گئی۔ اسی طرح 2023 میں داخلی سیاحوں کی تعداد 13.77 ملین تک پہنچ گئی جس میں 2022 کے مقابلے میں 145 فیصد اضافہ ہوا۔
الباحہ اس حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے جس میں ثقافتی سرگرمیاں شامل ہیں۔
