Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے جنوبی غزہ میں اسرائیلی حملے کی مذمت

بیان میں کہا گیا کہ شہریوں کے خلاف جاری منظم جرائم کا خاتمہ یقینی بنایا جائے (فوٹو: سبق)
رابطہ عالم اسلامی نے جنوبی غزہ کے الزيتون محلے میں اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے وحشیانہ کاروائیوں کے تسلسل کی شدید مذمت کی ہے۔
اسرائیلی کارروائیوں میں رہائشی علاقوں کو تباہ کیا گیا۔ دو بچوں سمیت کئی افراد ہلاک ہوگئے اور متعدد ملبے تلے دب گئے ہیں۔
 جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علما کونسل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے شہریوں اور ان کی املاک کو مسلسل نشانہ بنائے جانے والے جرائم کی مذمت کی جو بین الاقوامی اور انسانی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ ’عالمی برادری  اسرائیلی حکومت کی جنگی مشین کی جانب سے جاری اس قتل عام کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے، معصوم شہریوں کے خلاف جاری ان منظم جرائم کا خاتمہ یقینی بنایا جائے‘۔

شیئر: