Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے غزہ کے سکول پر اسرائیلی حملے کی مذمت

کارروائیاں بین الاقوامی اور انسانی قوانین، اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے(فوٹو: اے ایف پی)
رابطہ عالم اسلامی نےمنگل کو غزہ شہر کے مغربی علاقے میں ایک اسکول اور وسطی غزہ کے شہر دیر البلاح کے مشرقی علاقے میں واقع القسطل ٹاور کے قریب پناہ گزینوں کے  اجتماع  پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے جس میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علما کونسل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے شہریوں اور شہری تنصیبات پر حملے کی مسلسل اور ’خوفناک کارروائیوں‘ کی مذمت کی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ’ یہ کارروائیاں بین الاقوامی اور انسانی قوانین، اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے‘۔
انہوں نے بین الاقوامی برادری پرزور دیا کہ ’وہ اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری ہلاکتوں کو فوری طور پر ختم کرنے اور بے گناہ شہریوں کے خلاف منظم مظالم کے خاتمے کا مطالبہ کرے‘۔
غزہ میں شپری دفاع کے مطابق اسرائیل اور حماس کی جاری جنگ کے باعث ہزاروں بے گھر فلسطینیوں نے سکول میں پناہ لی تھی۔
اسرائیلی فوج کا دعوی ہے کہ سکول میں حماس نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر تھا اس لیے اسے نشانہ بنایا گیا۔

شیئر: