Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں ایکسپورٹ پر کسٹم سروسز فیس ختم، نئے ضوابط کیا ہیں؟

امپورٹ کے لیے فیس کا تناسب کم کرکے 0.15 فیصد کردیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی زکوۃ و ٹیکس و کسٹم اتھارٹی کا کہنا ہے کہ 6 اکتوبر 2024 سے ایکسپورٹ پر کسٹم سروسز کی فیس ختم کرنے جبکہ امپورٹ فیس کے نئے میکنزم کے تحت کسٹمز سروس فس کم کی جائے گی۔
الاقتصادیہ کے مطابق امپورٹ کے لیے فیس کا تناسب کم کرکے اسے 0.15 فیصد کیا جا رہا ہے۔ کسٹم ضوابط میں بھی رعایت دی جائے گی تاکہ مملکت کو عالمی سطح پر مثالی لاجسٹک زون بنانے میں سہولت ملے۔
کسٹم اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نئے ضوابط کے تحت کسٹم سروسز’بیان الجمرکی‘ کی مد میں عائد فیس 15 ریال کردی گئی ہے۔ یہ فیس ایسے تجارتی سامان کے لیے ہوگی جس کی مالیت 1000 ریال سے زیادہ نہ ہو۔
نئے ضوابط کے تحت ایکسپورٹ کے لیے کسٹم خدمات کے لیے منسوخ کی جانے والی فیس مختلف امور کی مد میں حاصل کی جاتی تھیں جن میں کسٹم ڈیٹا پروسیسنگ، لینڈ پورٹ چارجز، پورٹر سروسز، کنٹینرایکسرے، کسٹم ڈیٹا کی انٹری اور نمونوں کے تجزے کی لیبارٹری سروسز شامل ہیں۔
کسٹم اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ اس سے قبل کسٹم سروسز کی مد میں فی کنٹینر کو سکین کرنے کی فیس 100 ریال تھا جبکہ کسٹم انٹری پر 100 ریال اور کسٹم ڈیٹا ’بیان جمرکی‘ پر 20 ریال وصول کیے جاتے تھے۔
نئے کسٹم ضوابط کے بعد درآمدی اشیا کی قیمت پر 0.15 فیصد فیس ہو گی جس میں انشورنس، شپنگ شامل ہے۔ یہ فیس زیادہ سے زیادہ 500 ریال اور کم سے کم 15 ریال ہو گی جبکہ ایسا سامان جن پرکسٹم ڈیوٹی اورٹیکس نہیں ہوگا ، صرف 130 ریال وصول کیا جائے گا۔
کسٹم اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ ایکسپورٹ پر کسٹم سروسز پر فیس ختم کرنے سے برآمد کنندگان کی حوصلہ افزائی ہو گی اور ان پرمالی بوجھ بھی کم ہوگا جس سے چھوٹی اوردرمیانے درجے کے اداروں کو بھی فائدہ ہوگا۔

شیئر: