سعودی عرب دنیا کے محفوظ ترین مقامات میں سے ایک: امریکی خاتون سیاح
سعودی میرے دوست ہیں، جن سے دوران تعلیم ملاقات ہوئی (فوٹو: سکرین گریب العربیہ)
سعودی عرب کے تبوک ریجن میں میں ایک خاتون امریکی سیاح نے مملکت کے دورے کے بعد اپنے تجربات شیئر کیے ہیں۔
العربیہ کو انٹرویو میں انہوں نے بتایا ’سعودی میرے دوست ہیں، جن سے دوران تعلیم ملاقات ہوئی۔ انہوں نے مجھے ہمیشہ مملکت کا دورہ کرنے اور یہاں کے بارے میں جاننے کی دعوت دی‘۔
امریکی خاتون سیاح نے کہا ’میں نے مملکت کا دورہ کرنے، یہاں کے لوگوں سے ملنے اور سعودی ثقافت کو جاننے کا فیصلہ کیا‘۔
ان کا کہنا تھا’ پہلے مشرق وسطی میرے لیے ایک خوفناک جگہ تھی، خاص طور پر خواتین کےلیے لیکن لیکن مجھے معلوم ہوا سعودی عرب دنیا کے محفوظ ترین مقامات میں سے ایک ہے‘۔
’ایک خاتون ہوتے ہوئے میں یہاں کسی پریشانی کے بغیرتنہا سفر کرتی ہوں‘۔
انہوں نے شاندار مہمان نوازی اور پرتپاک خیر مقدم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ’میں سمجھتی تھی مملکت صرف ایک صحرا ہے لیکن اپنے دورے میں دیکھا سعودی عرب ایک ترقی یافتہ ملک ہے،جس نے سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کیا ہے‘۔
انہوں نے بتایا’ انہوں نے ریاض اور پھر تبوک کا دورہ کیا، اب جدہ جانے کا ارادہ ہے لیکن سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے لے ایک ہفتہ کافی نہیں ہے۔‘