Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ایوی ایشن مارکیٹ میں بین الاقوامی نشستوں کی گنجائش بڑھ گئی

مشرق وسطی میں طیاروں میں نشستوں کی گنجائش 22 ملین سے تجاوز کر گئی۔ (فوٹو سبق)
گلوبل ایوی ایشن سٹڈیز اور ریسرچ میں سپیشلائزڈ کمپنی ’او اے جی‘ کی رپورٹ میں بتایا ہے گیا ہے کہ مشرق وسطی میں طیاروں میں نشستوں کی گنجائش 22 ملین سے تجاوز کر گئی ہے جس میں سے 82 فیصد حصہ خلیجی ممالک کا ہے۔
 بین الاقوامی انڈیکیٹرز کے مطابق سعودی ایوی ایشن سیکٹر بڑے اہداف دیکھ رہا ہے جو سعودی وژن 2030 کے تحت اور ٹرانسپورٹ و لاجسٹکس کے لیے قومی حکمت عملی کے مطابق ہے جو ایئر ٹرانسپورٹ سیکٹر میں بے مثال مواقع فراہم کرتا ہے۔ جس نے ستمبر کے دوران ایئرلائنز کو پیش کردہ نشستوں کی گنجائش میں 9.9 فیصد اضافے کے لحاظ سے سعودی ایوی ایشن مارکیٹ کو خلیجی ممالک میں آگے رکھا ہے۔
متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور قطر بالترتیب 7.1 ملین، 6.4 ملین اور 2.6 ملین نشستوں کی  پیشکش کی۔ جس میں 8.6، 9.9 اور 5.6 فیصد اضافہ ہوا۔
دبئی ایئرپورٹ 4.9 ملین نشستوں اور 3.9 فیصد اضافے کے ساتھ نشستوں کی گنجائش میں سرفہرست ہے۔  دوحہ کا حمد انٹرنیشنل ایئرپورٹ 2.6 ملین نشستوں سے 5.6 فیصد اضافے سے دوسرے اور جدہ کا کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ 2.3 ملین نشستوں سے 7.3 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ستمبر کے دوران پیش کی جانے والی نشستوں کی تعداد میں ایمریٹس ایئرلائنز 1.6 فیصد اضافے کے ساتھ 3.1 ملین نشستوں سے پہلے نمبر پر رہی۔
سعودی ایئرلائنز (السعودیہ) 4.5 فیصد اضافے کے ساتھ 2.6 ملین نشستوں سے دوسرے نمبر پر اور قطر ایئرویز 2.1 فیصد اضافے کے ساتھ 2.6 ملین نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔
سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے بتایا کہ مملکت میں سول ایوی ایشن سیکٹر سعودی معیشت میں 53 ارب ڈالر کا حصہ ڈالتا ہے جس سے بین الاقوامی نشستوں کی گنجائش میں 123 فیصد اضافہ ہوا ہے جو کورونا وائرس سے قبل کے دور کے مقابلے میں 100 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کے مواقع کی دستیابی کے ساتھ تھا۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: