Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں مسافروں کی تعداد اور فضائی ٹکٹوں کی فروخت بڑھ گئی

السعودیہ نے بین الاقوامی ٹکٹوں کی فروخت میں 41 فیصد حصہ لیا۔ (فوٹو الاقتصادیہ)
ایوی ایشن ویب سائٹ ’اے وی پنچ‘ کا کہنا ہے کہ 2023 کے دوران سعودی مارکیٹ میں بین الاقوامی پروازوں کے لیے ایئرلائن ٹکٹوں کی فروخت کی مجموعی مالیت 37 ارب سعودی ریال ( 9.9 ارب ڈالر) رہی جبکہ ڈومیسٹک پروازوں کے ٹکٹوں کی فروخت 11 ارب سعودی ریال (2 ارب 86 کروڑ ڈالر) رہی ہے۔
اعداد وشمار کے مطابق سول ایوی ایشن سیکٹر سعودی معیشت میں تقریبا 200 ارب ریال (53 ارب ڈالر) کا حصہ ڈالتا ہے، جس میں ایوی ایشن سرگرمیوں کے ذریعے 77 ارب ریال (20.8 ارب ڈالر)، سیاحت کے شعبے میں 118 ارب ریال (32.2 ارب ڈالر) اور سول ایوی ایشن کے شعبے میں 2 لاکھ 41 ہزار ملازمت کے مواقع شامل ہیں۔
سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے 4.1 ارب ڈالر مالیت کے بین الاقوامی پروازوں کی ٹکٹوں کی فروخت میں 41 فیصد حصہ لیا  جبکہ فلائی ناس 819 ملین ڈالر کے ساتھ بین الاقوامی پروازوں کے ٹکٹوں کی فروخت کے معاملے میں دوسرے نمبر پر رہی۔
ایمریٹس  413  ملین ڈالر کے ٹکٹوں کی فروخت کے ساتھ سعودی مارکیٹ میں بین الاقوامی پروازوں میں سرفہرست ہے۔ اگرچہ سعودی عرب کے لیے اس کی پروازیں صرف 4 ایئرپورٹس کے ذریعے چلتی ہیں لیکن اس کی مسابقتی قیمتیں اور دبئی ایئرپورٹ کے ذریعے ’ٹرانزٹ‘ نیٹ ورک اس کے سعودی مارکیٹ کا حصہ بننے کی اہم وجوہ ہیں۔
سعودی عرب میں مسافروں کی تعداد میں اضافے کی شرح 26 فیصد تک پہنچ گئی۔ 2023 کے دوران مسافروں کی کل تعداد 112 ملین rرہی۔ فلائی دبئی نے سعودی مارکیٹ میں ٹکٹوں کی فروخت سے 402 ملین ڈالر حاصل کیے۔
دبئی،ریاض روٹ پر سب سے زیادہ بین الاقوامی پروازوں کے ٹکٹ فروخت ہوئے جن کی مالیت 803 ملین ڈالرہے۔ اس کے علاوہ لندن، ریاض  روٹ کے ٹکٹوں کی مالیت 398 ملین ڈالر جبکہ  دبئی،جدہ روٹ کے ٹکٹوں کی فروخت 367 ملین ڈالر رہی ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: