Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے کون سے علاقے پیر سے جمعے تک بارش کی زد میں؟

لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے ( فوٹو: ایکس اکاونٹ شہری دفاع)
سعودی محکمہ شہری دفاع نے مملکت کے کئی علاقوں میں پیر سے جمعے تک گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کے حوالے سے الرٹ جاری کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ’محفوظ مقامات پر رہیں۔ سیلابی مراکز، وادیوں اور نشیبی مقامات کی طرف جانے سے گریز کریں‘۔
’ بارش کے دوران میڈیا اور سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس کے ذریعے دی جانے والی ہدایات پر عمل کیا جائے‘۔
محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے مکہ مکرمہ ریجن بارش سے متاثر ہوگا۔
ریاض ریجن میں عفیف، الدوامی، القویعیہ، الافلاج، السلیل اور وادی الدواسیر بارش کی زد میں ہوں گے۔
الباحہ، عسیر، جازان شدید بارش سے متاثر ہوں گے جبکہ حائل، مدینہ ، نجران، قصیم، الشرقیہ کے علاقوں میں درمیانے درجے کی بارش کی توقع ہے۔

شیئر: