Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ سمیت 11 ریجنز میں بارش کا امکان

’مکہ، مدینہ، ریاض، مشرقی ریجن اور دیگر میں کہیں درمیانے درجے کی اور کہیں تیز بارش ہوگی‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے 11 ریجنز میں آج بارش کا امکان ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ، ریاض، مشرقی ریجن، نجران، تبوک، قصیم، عسیر، جازان، باحہ اور حائل میں کہیں درمیانے درجے کی بارش ہوگی اور کہیں تیز ہوگی۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ شہر کے علاوہ طائف، خرمہ، تربہ، رنیہ، الکامل، اللیث، القنفذہ، میسان اور یلملم میں رات 11 بجے تک مطلع ابر آلود ہوگا جبکہ تیز ہوا کے ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں درمیانے درجے کی بارش ہوگی‘۔
’اسی طرح مدینہ منورہ شہر کے علاوہ العلا، خیبر، حناکیہ، المہد، العیص اور وادی فرع میں بھی رات 11 بجے تک موسم غیر یقینی ہوگا جبکہ مطلع غبار آلود ہوگا جس کے باعث حد نگاہ متاثر ہوگی‘۔
’ریاض شہر میں ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ الزلفی، الغاط، المجممعہ اور عفیف میں ہلکی بارش ہوگی جبکہ دن کے بعض حصوں میں تیز ہوا چلے گی‘۔
’باحہ شہر میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوگی جبکہ الحجرہ، غامد الزناد، العقیق اور بلجرشی میں بھی یہی کیفیت رہے گی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’عسیر ریجن کے بیشتر شہروں میں موسلادھار بارش اور گرج چمک ہوگی جبکہ  ابہا، احد رفیدہ، خمیس مشیط اور ظہران الجنوب میں یہ کیفیت رات 11 بجے تک ہوگی‘۔
 

شیئر: