Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے کئی علاقوں میں الرٹ، مدینہ میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ

شہری دفاع نے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔(فوٹو: اخبار24)
سعودی محکمہ شہری دفاع نے اتوار کی صبح  مدینہ منورہ، مکہ مکرمہ، الباحہ، عسیر اور جازان میں بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔
اخبار24  کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ’محفوظ مقامات پر رہیں۔ سیلابی مراکز، وادیوں اور نشیبی مقامات کی طرف جانے سے گریز کریں‘۔
’ بارش کے دوران میڈیا اور سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس کے ذریعے دی جانے والی ہدایات پر عمل کیا جائے‘۔
علاوہ ازیں مملکت کے آٹھ ریجنز میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران مدینہ منورہ ایئرپورٹ پر سب سے زیادہ 37.4 ملی میٹر اوسط بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت جو تمام ریجنز میں بارش کی مقدار پر نظر رکھتی کی رپورٹ میں کہا گیا’ جمعہ 30 اگست سے سنیچر 31 اگست صبح نو بجے تک ہائیڈرولوجیکل اور کلائمنٹ سٹیشنوں نے مکہ، مدینہ، قصیم، عسیر، تبوک ، جازان، نجران اور الباحہ میں بارش ریکارڈ کی ہے‘۔
رپورٹ کے مطابق ’مدینہ منورہ میں ایئرپورٹ کے علاقے میں 35.2 جبکہ مسجد نبوی کے اطراف 27.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی‘۔
مکہ مکرمہ میں میقات یلملم، اللیث میں 17.4 جبکہ قصیم کے علاقے میں 1.8 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
الباحہ کے بلخزمر گورنریٹ میں 28.6 اورعسیر کے النماص گورنریٹ میں 16.6 بارش ہوئی۔

شیئر: