سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اتوار کو الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے الجزائر کے عوام کی مزید ترقی اور خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا۔
ملک کی انتخابی اتھارٹی اے این آئی ای نے بتایا کہ عبدالمجید تبون نے تقریباً 95 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسری بار صدر کے طور پر کامیابی حاصل کی۔
اے این آئی ای کے سربراہ محمد چرفی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ 5.3 ملین سے زیادہ لوگوں نے انہیں ووٹ دیا، جو کہ ’94.65 فیصد ووٹ‘ ہیں۔
اے این آئی ای نے کہا کہ اس نے صرف ان ووٹروں کی تعداد کو شمار کیا جنہوں نے کسی ایک امیدوار کے لیے ووٹ ڈالا اور خالی بیلٹ پیپرز کو شمار نہیں کیا۔