Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کابینہ: سوڈان میں امداد کی فراہمی اور جنگ بندی کی کوششوں کا جائزہ

کابینہ کا اجلاس منگل کو جدہ میں شاہ سلمان کی زیر صدارت ہوا ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی کابینہ کے اجلاس میں منگل کو تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور سوڈان کی سپورٹ کے لیے سعودی عرب کی جاری سفارتی کوششوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کابینہ کا اجلاس منگل کو جدہ میں شاہ سلمان بنعبدالعزیز کی زیر صدارت ہوا ہے۔
 سوڈان کے لیے یہ کوششی گزشتہ جدہ مذاکرات اور بین الاقوامی انسانی قوانین کے مطابق ہیں جس میں انسانی امداد کی فراہمی اور دشمنی کے خاتمےکے لیے کام کرنا شامل ہے۔
اجلاس میں ان اقدامات کو آگے بڑھانے کےلیے بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ مملکت کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
کابینہ کو جمہوریہ گنی اور مالدیپ کے صدور کی جانب سے ولی عہد کو ملنے والے پیغامات کے متن سے بھی آگاہ کیا گیا۔
اجلاس کے بعد سعودی وزیر اطلاعات نے ایس پی اے کو بتایا کابینہ نے حالیہ دنوں میں مختلف ملکوں اور تنظیموں کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کے حوالے سے کوششوں کا جائزہ لیا ہے۔
کابینہ نے سعودی عرب اور عالمی ادارہ صحت کے درمیان پہلے سٹریٹجک ڈائیلاگ کے نتائج کو بھی سراہا جس میں عالمی سطح پر صحت کی کوششوں کے لیے دوطرفہ تعاون، مشترکہ اقدامات اور سپورٹ جاری رکھنے پر زوردیا گیا۔

جمہوریہ گنی اور مالدیپ کے صدور کی جانب سے ولی عہد کو ملنے والے پیغامات کے متن سے بھی آگاہ کیا گیا۔(فوٹو: ایس پی اے)

اجلاس نے جولائی میں مہنگائی کی شرح  1.5 فیصد پر مستحکم ہونے کو سعودی معیشت کی مضبوطی اورعالمی قیمتوں میں اضافے سے نمٹنے کے لیے فعال اقدامات کی تاثیر کا ثبوت قرار دیا۔
 متعدد سرکاری اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا  گیاجنہوں نے شہریوں اور رہائشییوں کی خدمت، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اورمعیار زندگی کوبہتر بنانے، کاروباری طریقوں کو آسان بنانے میں بڑی پیش رفت کا مظاہرہ کیا ہے۔
اجلاس میں نئے تعلیمی سال کا آغاز کرنے والے طلبہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار اور معیاری تعلیم کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

شیئر: