Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹرنیشنل انفارمیٹکس اولمپیارڈ 2024 میں سعودی طلبہ کی کامیابی

اولمپیارڈ میں 96 ممالک ملکوں کے 364 طلبہ نے حصہ لیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی طلبہ کی ٹیم نے مصر کے شہر اسکندریہ میں انٹرنیشنل انفارمیٹکس اولمپیارڈ 2024 میں دو تمغے حاصل کیے ہیں۔
سرکاری خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق 8 ستمبر تک جاری رہنے والے اولمپیارڈ میں شرکت کے بعد سعودی انفارمیٹکس ٹیم مملکت واپس پہنچ گئی۔
اولمپیارڈ میں 96 ممالک ملکوں کی نمائندگی کرنے والے 364 طلبہ نے اعزازات کے لیے مقابلہ کیا۔
سعودی ٹیم نے کانسی کے دومیڈل حاصل کیے، مجموعی اعزازات کی تعداد آٹھ ہوگئی جن میں چھ کانسی کے تمغے اور دو تعریفی سرٹیفکیٹ شامل ہیں۔
الشرقیہ محکمہ تعلیم کے طالبعلم ادیب سالم علی الشھری اور محکمہ تعلیم الاحسا کے احمد صالح بن طاہر الھاشم نے کانسی کے تمغے جیتے۔
یہ کامیابی مملکت کے اندر اور باہر کنگ عبدالعزیزفاؤنڈیشن ’موھبہ‘ کی جانب سے وزارت تعلیم کے تعاون سے سعودی طالب علموں کو فراہم کی جانے والی ٹریننگ اور تیاری کا ثبوت ہے۔
انٹرنیشنل انفارمیٹکس اولمپیارڈ ہائی سکول کے طلبہ کے لیے سب سے طویل عرصے سے منعقد ہونے والے کمپوٹر سائنس مقابلوں میں سے ایک ہے۔
پہلی مرتبہ اس کا انعقاد 1989 میں بلغاریہ میں یونیسکو اورانٹرنیشنل فیڈریشن فارانفارمیشن پروسیسنگ کے زیراہتمام ہوا تھا۔

شیئر: