Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اتوار کو انٹرنیشنل اے آئی اولمپیارڈ کی میزبانی کرے گا

اس گلوبل ایڈیشن میں 25 ممالک شرکت کررہے ہیں ( فوٹو: ایس یی اے)
سعودی عرب، اتوار کو ریاض میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے گلوبل ایڈیشن کی میزبانی کرے گا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق اس ایونٹ کا اہتمام سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی نے یونیسکو، انٹرنیشنل آرٹیفیشل انٹینجنس آرگنائزیشن (آئی اے آئی او) اور سلووینیا میں انٹرنیشنل ریسرچ اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے تعاون سے کیا ہے۔
اس گلوبل ایڈیشن میں 25 ممالک شرکت کریں گے۔ ایونٹ کا آغاز 8 ستمبر 2024 سے ہو گا  جو 12 ستمبر تک جاری رہے گا۔
اس ایڈیشن کے انعقاد سے ’سدایا‘ کا مقصد مصنوعی ذہانت کے میدان میں عالمی مقابلوں کا اہتمام کرنا ہے تاکہ قابل افراد کی مہارتوں کو سامنے لانے کے لیے وسیع ترپلیٹ فارم مہیا کیا جاسکے۔
اس حوالے سے سدایا کے متعدد پروگرامز مرتب کیے ہیں جن میں مصنوعی ذہانت کے حوالے سے سیمینارز اور ورکشاپس منعقد کی جائیں گی جس کے ذریعے مختلف ممالک کے طلبا کو اس سے استفادے کا موقع مل سکے گا۔
سیمینار میں مختلف موضوعات منتخب کیے گئے ہیں جن میں مصنوعی ذہانت کا تعارف، معاشرے پرمصنوعی ذہانت کے اثرات ، ورکنگ ود ڈیٹا ، آئے آئی سرچ ، لرننگ ایویلویشن وغیرہ شامل ہیں۔
ہر ملک کے چار طلبہ کا ایک گروپ  شریک ہوگا جن میں دو دن تک مقابلے ہوں گے ۔ پہلے روز سائنسی سوالات کا مقابلہ ہوگا جبکہ دوسرے دن مقابلے کے شریک طلبہ مصنوعی ذہانت کی تکنیکوں کا استعمال کرتے ہوئے سائنسی مسائل کو حل کریں گے۔

شیئر: