Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیارڈ 2024 میں سعودی طلبہ کے چار ایوارڈ

انٹرنیشنل اولمپیارڈ میں 83 ممالک کے 320 طلبہ نے شرکت کی۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی طلبہ نے قازقستان میں 35 ویں انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیارڈ 2024 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار ایوارڈ حاصل  کیے۔
سرکاری خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق قازقستان کے شہر آستانہ میں 7 سے 14 جولائی 2024 تک جاری رہنے والے اولمپیارڈ میں 83 ممالک کے 320 طلبہ نے شرکت کی۔
الشرقیہ ریجن محکمہ تعلیم کے طالب علم رائد نے سلور جبکہ طالب علم علی الخلیفہ نے کانسی کا میڈل حاصل کیا۔
محکمہ تعلیم طائف کے طالب علم عبداللہ السبیعی اور جدہ محکمہ تعلیم کے طالب علم سمیر النجار نے بھی کانسی کے تمغے حاصل کیے۔
تمام طالب علموں نے کنگ عبدالعزیزفاؤنڈیشن ’موھبہ‘ میں ٹریننگ حاصل کی۔
کنگ عبدالعزیزفاؤنڈیشن ’موھبہ‘ کی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر آمال الھزاع نے طلبہ کے ٹیلنٹ اور تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے اور علم پر مبنی مسابقتی معاشرے کی تعمیر کے لیے مملکت کی کوششوں کو بھی اجاگر کیا۔
ان کا کہنا تھا ’موھبہ‘ کا مقصد سائنس اور ٹیکنالوجی میں صلاحیتوں کو بڑھانا، نئی نسل کو وژن 2030 میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار کرنا اور مقامی اور عالمی چیلنجوں کو حل کرنا ہے۔
انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیارڈ اس شعبے میں ہائی سکول کے باصلاحیت طلبہ کو ہدف بناتا ہے۔ یہ اولمپیارڈ ہر سال جولائی میں منعقد ہوتا ہے۔
بائیولجی اولمپیارڈ کا آغاز پہلی مرتبہ 1990 میں جمہوریہ چیک سے ہوا تھا اور اس میں حصہ لینے والے ملکوں کی تعداد صرف چھ تھی تاہم ہر سال اس میں شرکت کرنے والے ملکوں کی تعداد بڑھتی گئی۔
اب قازقستان میں ہونے والے انٹرنیشنل اولمپیارڈ 2024 میں 83 ملکوں نے حصہ لیا ہے۔

شیئر: