کویت میں 11 رہائشی علاقوں میں بجلی کا انقطاع
’ملک میں بجلی کی سپلائی کو برقرار اور منظم رکھنے کے لیے مرمت کا کام ضروری ہے‘ ( فوٹو: سبق)
کویتی وزارت بجلی و پانی و توانائی نے کہا ہے کہ مرکزی سپلائی لائن اور ٹراٹسفرمرز میں مرمت کے لیے 11 رہائشی علاقوں سے بجلی منقطع کی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’ملک میں بجلی کی سپلائی کو برقرار، منظم اور درست رکھنے کے لیے مرمت کا کام ضروری ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’اصلاح و مرمت کے دوران عبد اللہ المبارک، الجابریہ، صباح الأحمد،النہضہ، الاندلس، الشویخ اور الشامیہ کے علاوہ دیگر رہائشی علاقوں سے باری باری بجلی منقطع ہوئی‘۔
واضح رہے کہ سال کے ان گرم دنوں میں کویت میں پہلی مرتبہ اتنے وسیع رقبے سے بجلی کا انقطاع ہوا ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ عرصے کے دوران یہ بات نوٹ کی گئی ہے کہ مرکزی ٹرانسفرمرز زیادہ گرم ہو رہے ہیں جس کے حل کے لیے مرمت کا کام ضروری ہے‘۔