Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دمام میں زیر تعمیر عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

’آتشزدگی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا‘ ( فوٹو: ایکس)
محکمہ شہری دفاع نے دمام میں زیر تعمیر عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  محکمے نے کہا ہے کہ ’آتشزدگی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’ المنتزہ محلے میں زیر تعمیرعمارت  میں آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر شہری دفاع کی متعدد ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور خطرے کے دائرے کو محدود کردیا‘۔
محکمے نے بتایا ہے کہ ’آگ لگنے کے أسباب کی تفتیش کی جارہی ہے‘۔
 

شیئر: