Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کاروبار، معیار زندگی، طاقت کے لحاظ سے دنیا کے بہترین ممالک کی فہرست

سوئٹزرلینڈ مسلسل تیسرے سال دنیا کا بہترین ملک قرار پایا ہے۔ (فوٹو: گیٹی امیجز)
ورلڈ رینکنگز جاری کرنے والے امریکی اشاعتی ادارے یو ایس نیوز اینڈ ورلڈ رپورٹ نے دنیا بھر کے بہترین ممالک کی فہرست جاری کی ہے۔
فوربز کے مطابق نو سال سے جاری ہونے والی اس سروے رپورٹ میں 89 ممالک کی ان کے عالمی تاثر کی بنیاد پر درجہ بندی کی جاتی ہے۔
ان تمام ممالک کی فہرست کو مزید 10 ’سب رینکنگز‘ میں شمار کیا جاتا ہے جن میں ’ایڈونچر، ترقی پسند، ثقافت، کاروبار، انٹرپرنئورشپ، ورثہ، زندگی کا معیار، طاقت، اکانومی،سماجی مقاصد شامل ہوتے ہیں۔
10 ستمبر کو دنیا کے بہترین ممالک کی فہرست جاری کی گئی جس میں لگاتار تیسری بار سوئٹزرلینڈ پہلے نمبر پر رہا۔ سوئٹزرلینڈ اب تک اس فہرست میں سات بار جگہ حاصل کر چکا ہے۔
سوئٹزرلینڈ کے بعد دوسرے نمبر پر جاپان، تیسرے پر امریکہ، چوتھے پر کینیڈا اور پانچویں نمبر پر آسٹریلیا شامل ہیں۔ فہرست میں چھٹا نمبر سویڈن کا رہا، ساتویں پر جرمنی، آٹھویں پر برطانیہ، نویں پر نیوزی لینڈ اور دسویں نمبر پر ڈینمارک رہا۔

سروے کے مطاقب جاپان چار درجے ترقی کے بعد فہرست میں دوسرے نمبر پر جبکہ امریکہ اس سروے پروجیکٹ کی نو سالہ تاریخ میں پہلی بار دو درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر پہنچا ہے۔

رپورٹ میں شامل 89 ممالک کی 10 ’سب رینکنگز‘ کے حساب سے درجے:

زندگی کا معیار


فوٹو: یو ایس نیوز رپورٹ

طاقت


فوٹو: یو ایس نیوز رپورٹ

کاروبار


فوٹو: یو ایس نیوز رپورٹ

انٹرپرنیورشپ


فوٹو: یو ایس نیوز رپورٹ

اکانومی

ترقی پسند


فوٹو: یو ایس نیوز رپورٹ

ایڈونچر


فوٹو: یو ایس نیوز رپورٹ

ورثہ


فوٹو: یو ایس نیوز رپورٹ

سماجی مقاصد


فوٹو: یو ایس نیوز رپورٹ

ثقافت


فوٹو: یو ایس نیوز رپورٹ

دوسری جانب اس فہرست کے آخر میں یوکرین، آذربائیجان، ایران، قازقستان، ہونڈوراس، کیمرون، الجزائر، لبنان، سربیا اور بیلاروس شامل ہیں۔

یو ایس نیوز کی جانب سے بہترین ممالک کی درجہ بندی اور تجزیہ عالمی مارکیٹنگ اور کمیونیکیشن سروسز کمپنی WPP اور یونیورسٹی آف پنسلوانیا کے وارٹن سکول کے اشتراک سے تشکیل دیا گیا ہے۔

یہ منصوبہ ایک عالمی سروے پر مبنی ہے جس میں 36 ممالک کے تقریباً 17,000 افراد نے مختلف ممالک کو مخصوص اوصاف کے ساتھ منسلک کیا ہے۔

شیئر: