Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا افغانستان سے مذاکرات کا کہنا فیڈریشن پر حملہ ہے‘

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے افغانستان سے مذاکرات کرنے کا اعلان کیا ہے (فائل فوٹو: ویڈیو گریب)
پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈپور کے افغانستان سے مذاکرات سے متعلق بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
خواجہ آصف نے جمعرات کو قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کا افغانستان سے خود مذاکرات کا کہنا فیڈریشن پر حملہ ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’کوئی صوبہ کسی ملک سے براہ راست مذاکرات نہیں کر سکتا۔‘
گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے بار کونسلز سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں اپیکس کمیٹی میں بات کی ، کسی کو پروا ہی نہیں۔ میرے عوام کا خون بہہ رہا ہے۔ میں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ بات کرنے کے لیے وفد بھیجو، وہ ہمارے پڑوسی ہیں۔ ہم ایک زبان بولتے ہیں، ہماری 12 کلومیٹر سے طویل سرحد ہے۔‘
علی امین گنڈاپور نے کہا تھا کہ ’آپ اپنی پالیسی اپنے گھر میں رکھو، میں یہاں اعلان کرتا ہوں کہ میں خود افغانستان سے بات کروں گا۔ میں بحیثیت صوبہ بات کروں گا۔‘
’میں افغانستان وفد بھیج کر مذاکرات کروں گا اور ان کے ساتھ بیٹھ کر بات کروں گا۔ یہ مسئلہ میں حل کروں گا۔ ان زندگیوں کو بچانا مجھ پر فرض ہے۔ میں اس پر سمجھوتا نہیں کروں گا۔ اگر آپ کو اچھا لگتا ہے تو ویری گڈ ، نہیں اچھا لگتا تو ویری ویری گڈ۔‘
 

شیئر: