Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دو ریاستی حل، عالمی برادری عملدرآمد کےلیے فعال اقدامات کرے: رابطہ عالم اسلامی

رابطہ عالم اسلامی نے عرب لیگ اور اوآئی سی کی مشترکہ وزارتی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔
میڈرڈ میں ہونے والے اجلاس میں سعودی عرب، بحرین، مصر، اردن، فلسطین، قطر، ترکی، آئرلینڈ، ناروے، سلووینیا اورسپین کے وزرائے خارجہ اور نمائندے شریک تھے۔
 جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علما کونسل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے فلسطینی عوام کی مشکلات کو کم کرنے،ان کے جائز حقوق اور آزاد ریاست کے حصول کے لیے کوششوں کو سراہا۔
انہوں نے مشرقی القدس سمیت غزہ، مغربی کنارے کے تمام علاقوں میں اپنی ذمہ داریاں نبھانے کےلیے فلسطینی حکومت کو بااختیار بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ دو ریاستی حل کے حوالے سے فعال اقدامات کرے جس میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا اور اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت شامل ہے۔
رابطہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا’ تمام سرحدی راہداریوں کو کھولنے،اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی ’اونروا‘ اور دیگر تنظیموں کے کام کی سپورٹ کرتے ہوئے فلسطینیوں کو فوری، غیر مشروط اور بڑے پیمانے پر انسانی امداد کی فراہمی پر زودیا ‘۔
انہوں نے تمام فریقین سے بین الاقوامی انسانی قوانین کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے، عالمی عدالت انصاف کے احکامات پرعملدرآمد، مغربی کنارے میں کشیدگی کے خاتمے، اور فلسطینیوں کے خلاف فوجی حملے فوری طور پر بند کرنے پر زور دیا۔
انہوں نے سعودی عرب کی فلسطینی کاز کےلیے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی۔

شیئر: