Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پبلک مقامات کی ویڈیو بنانے کے لیے اجازت نامے کا حصول ضروری

’پبلک مقامات میں ویڈیو یا تصاویر بنانے کے لیے آن لائن این او سی کا حصول کیا جاسکتا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
جنرل اتھارٹی آف میڈیا ریگولیشن نے کہا ہے کہ پبلک مقامات میں تصاویر یا ویڈیو بنانےسے پہلے اجازت نامے کا حصول ضروری ہے۔
سبق ویب سائٹ کے  مطابق اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’پبلک مقامات میں ویڈیو یا تصاویر بنانے کے لیے آن لائن این او سی کا حصول کیا جاسکتا ہے‘۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’یوم الوطنی پر لوگ پبلک مقامات میں تصاویر لیتے ہیں یا ویڈیو بناتے ہیں، وہ حب الوطنی کے اظہار کے لیے ایسا ضرور کریں مگر ملک کے قوانین کا احترام بھی حب الوطنی میں کا حصہ ہے‘۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’آن لائن طریقے سے اجازت نامے کے حصول کے بعد پبلک مقامات کی تصاویر اور ویڈیو بنانے میں آسانی ہوگی‘۔
واضح رہے کہ اجازت نامے کے لیے اتھارٹی کی ویب سائٹ کا وزٹ کیا جاسکتا ہے۔

شیئر: