Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان: پیٹرول 10 اور ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 6 پیسے کی کمی

ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 6 پیسے کی کمی کردی گئی ہے۔ (فوٹو: ایکس)
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے عالمی مارکیٹ میں ردوبدل کو سامنے رکھتے ہوئے صارفین کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کا تعین کیا ہے۔
قیمتوں کا تعین 16 ستمبر سے اگلے ماہ تک کے لیے کیا گیا ہے۔ 
 اعلامیے کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کر دی ہے۔ کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 249 روپے 10 پیسے ہوگئی ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 6 پیسے کی کمی کردی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 249 روپے 69 پیسے ہوگئی ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 11 روپے 15 پیسے کمی کر دی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 158 روپے 47 پیسے ہوگئی ہے۔
جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 12 روہے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ ردوبدل کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 141 روپے 43 پیسے ہوگئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق اتوار اور پیر کی درمیانی رات 12 بجے سے ہوگا۔

شیئر: