Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد بدھ کو شوری کونسل کے اجلاس سے سالانہ خطاب کریں گے

کونسل کے نئے ارکان ولی عہد کے سامنے حلف بھی اٹھائیں گے (فائل فوٹو: ایس پی اے)
 شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان  بدھ 18 ستمبر کو مجلس شوری کے 9 ویں سالانہ اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کریں گے۔
سالانہ خطاب میں مملکت کی ملکی اور خارجہ پالیسیوں،علاقائی اور بین الاقوامی امور پر موقف بیان کیا جائے گا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق شوری کونسل کے سپیکر شیخ ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم آل شیخ اور کونسل کے وہ ارکین جنہیں شاہی فرمان کے ذریعے مقرر کیا گیا تھا ولی عہد کے سامنے حلف بھی اٹھائیں گے۔
سپیکر شوری کونسل نے بتایا اجلاس سے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا خطاب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ان کی نیابت میں کریں گے۔
انہوں نے کونسل کے نویں اجلاس کے حوالے سے  جاری ہونے والے شاہی احکامات پر شکریہ ادا کیا۔
شوری کونسل کے سپیکر نے مزید کہا ’ کونسل کی جانب سے ہونے والے اجلاسوں کا شیڈول بھی مرتب کیا جاتا ہے جبکہ سالانہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں سے بھی آگاہ کیا جاتا ہے۔
کونسل کے گزشتہ آٹھویں سیشن میں چار برس کے دوران 191 ریگولر سیشنوں میں 1510 فیصلے کیے گئے جبکہ چوتھے سال کے دوان کونسل نے 44 سیشنز منعقد کیے جن میں 493 فیصلے ہوئے۔
یاد رہے کہ بانی مملکت شاہ عبدالعزیز نے متحدہ ریاست کے قیام کے موقعے پر مجلس شوریٰ قائم کی تھی۔
ابتدا میں شوری کی کوئی مخصوص شکل نہیں تھی۔ تب عوامی مجلس، مشاورتی بورڈ، مشیران ایوان شاہی، علما عمائدین اور قبائل کے سرداروں سے مشاورت کی جاتی تھی۔ 
1927 میں پہلی باقاعدہ مجلس شوریٰ تشکیل دی گئی جس کے ارکان کی تعداد آٹھ تھی جبکہ نائب الملک کو اس کا صدر بنایا گیا تھا۔

شیئر: