Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سینیئر علما کونسل اور شوری کونسل کی تشکیل نو، شاہی فرامین جاری

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پیر کو دو شاہی فرمان جاری کیے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پیر کو دو شاہی فرمان جاری کیے ہیں جن کے تحت مملکت کی سینیئرعلما کونسل اور شوری کونسل کی تشکیل نو کی گئی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سینیئر علما کونسل کی سربراہی سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل شیخ کریں گے۔ اس میں 20 ارکان ہوں گے۔
شیخ عبداللہ بن محمد بن ابراہیم آل شیخ کو شوری کونسل کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے جس میں 150 ارکان شامل ہوں گے۔
ڈاکٹر مشعل بن فھم بن محمد السلمی کونسل کی نائب سربراہ جبکہ ڈاکٹر حنان بنت عبدالرحیم بن مطلق الاحمدی معاون سربراہ ہوں گی۔
شوری کونسل میں 30 خواتین بھی شامل ہیں۔

شیئر: