Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کی زیر سرپرستی ملکی سطح پر مقابلہ حسن قرآت

مقابلہ 6 راونڈز پرمشتمل ہوگا، شرکت کرنے والوں کا انتخاب جلد کیا جائے گا(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی زیرسرپرستی وزارت اسلامی امور کی زیر نگانی ملکی سطح پر ’شاہ سلمان ایوارڈ برائے مقابلہ حفظ و حسن قرآت ‘ منعقد کیا جائے گا۔
عاجل نیوز کے مطابق وزارت اسلامی امور کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حفظ ، قرآت و تفیسر کے 26 ویں سالانہ مقابلے میں مجموعی طورپر 70 لاکھ ریال کے انعامات رکھے گئے ہیں۔
شاہ سلمان مقابلہ برائے حفظ و تلاوت کے چھ راونڈز ہوں گے جن میں پہلا مقابلہ مکمل حفظ قرآن اور ساتوں قرآتوں کے اصولوں کے مطابق ہوگا۔
دوسرے روانڈ میں مکمل حفظ قرآن اور تجوید ، تفسیر کا ہوگا، تیسرا روانڈ مکمل حفظ قرآن تجوید کا ہوگا جبکہ چوتھا راونڈ 20 پارے کے حفاظ پر مشتمل ہو گا ۔
پانچواں راونڈ دس پاروں کے حفاظ جبکہ چھٹا روانڈ 5 پاروں کے حفاظ اور حسن قرآت کا ہوگا ۔
وزارت اسلامی امور کا مزید کہنا تھا کہ مقابلے میں شریک فاتح طلبا کے اعزاز میں تقریب 9 رمضان 1446 کو گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز کی موجودگی میں منعقد کیا جائے گا ۔
طالبات کے لیے تقریب 3 رمضان المبارک 1446 ہجری کو قصر شاہی میں ہوگا جس کی صدارت شہزادہ فہدہ بنت فلاح آل حثلین کریں گی ۔
وزارت اسلامی امور کا کہنا ہے کہ مقابلے میں شرکت کرنے والے طلبا و طالبات کی فہرست کی تیاریوں کا آغاز مملکت کے تمام ریجنز میں موجود جمعیہ تحفیظ قرآن کریم کے زیر انتظام کیا جائے گا۔ شریک طلبا و طالبات کا حتمی انتخاب شعبان میں کر لیا جائے گا۔

شیئر: