Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ عبدالعزیز مقابلہ حسن قرآت کے فاتحین کو 4 ملین ریال کے انعامات دیے جائیں گے

 مقابلے میں 123 ملکوں کے 173 شرکا نے حصہ لیا ( فوٹو: ایس پی اے)
مکہ مکرمہ ریجن کے نائب گورنربدھ کو مسجد الحرام خصوصی تقریب کے دوران کنگ عبدالعزیز بین الاقوامی مقابلہ حسن قرات و تحفیظ اور تفیسرقرآن 44 ویں ایڈیشن کے فاتحین کو اعزاز سے نوازیں گے۔
اس مقابلے کے نگراں وزیر اسلامی امور عبداللطیف بن عبدالعزیز آل شیخ نے کہا ہے’ مقابلے میں 123 ملکوں کے 173 شرکا نے حصہ لیا۔ 1978 میں اس مقابلے کے آغاز کے بعد اس سال اب تک سب سے زیادہ شرکا سامنے آئے ہیں‘۔
ایس پی اے کے مطابق وزیر اسلامی امور کا کہنا تھا’ یہ مقابلہ مملکت کی جانب سے قرآن پاک اور اسے حفظ کرنے والوں کی دیکھ بھال کو اجاگر کرتا ہے‘۔
انہوں نے مکہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل اور نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز کا شکریہ اداکیا جنہوں نے مقابلے کو کامیاب بنانے میں تعاون کیا۔
مقابلے کے فاتحین کو مجموعی طور پر 40 لاکھ ریال کے انعامات دیے جائیں گے اور تمام شرکا کو مجموعی طور پر 10 لاکھ ریال کے انعامات ملیں گے۔ 

شیئر: